کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
اسرائیل نے اگست کے پہلے ہفتے میں ابتک 120 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ فلسطینی اسیران کلب کے مطابق ان افراد کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
جمعرات کے روز جاری ہونے والے اسیران کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر گرفتاریاں الخلیل، القدس، رام اللہ، البیرہ، جنین اور بیت لحم گورنریوں سے کی گئی ہیں۔
قابض فوج نے جنین سے 14، سلفیت سے 8، نابلس سے 5، طوباس سے 3، طولکرم سے 2 جبکہ اریحا کے علاقے سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ رات غرب اردن کے علاقوں سے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں جنین کے 19 سالہ مھدی عمارنہ، بیت لحم سے 39 سالہ شھاب مزھر، 32 سالہ وسمیح الافندی اور طولکرم گورنری سے 28 سالہ نوجوان اسلامبولی بدیر شامل ہیں۔